نورین نیازی کا بیان افسوسناک، فوری معافی مانگیں: عون چودھری

نورین نیازی کا بیان افسوسناک، فوری معافی مانگیں: عون چودھری

اپنے بیان میں  عون چودھری  کا کہنا تھا کہ نورین نیازی کے بیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہٰذا انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر موجود عناصر ملک کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور ان کی سیاست کا مقصد انتشار پھیلانا ہے۔

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق قومی فخر کی علامت ہے، اس کی کامیابی پر پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، اور پاکستان کی شناخت ہر چیز سے مقدم ہے۔

عون چودھری نے یہ بھی کہا کہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو شکست دے کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔