نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا

نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب  کرلیا

نوٹس کے مطابق نورین نیازی کو 20 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ریاستی اداروں کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے لیے انہیں طلب کیا گیا ہے۔

مزید برآں ادارے نے واضح کیا ہے کہ نورین نیازی مقررہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر انکوائری میں تعاون کریں۔