26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب غیر حاضر رہے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔