بادلوں کی دھواں دھار اننگز، رات بھر لاہور میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

بادلوں کی دھواں دھار اننگز، رات بھر لاہور میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

کراچی میں بھی بادل برستے رہے، گلشن اقبال، صدر، محمود آباد، ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی، لیاری، گلشن حدید، گڈاپ، گرو مندر، جمشید روڈ، بلدیہ، نیول کالونی، مواچھ گوٹھ میں بھی رم جھم ہوئی۔

بارش کی بوندیں پڑتے ہی کے الیکٹرک کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد جاں بحق، 54 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے 23 جولائی تک مجموعی طور پر 81 افراد جان کی بازی ہار گئے، 241 افراد زخمی ہوئے۔