خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی

خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

لارڈ ضمیر چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ، فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لئے قابل تحسین کاوشیں کیں، حکومت کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، انشاءاللہ اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔