یومِ استحصالِ کشمیر: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

یومِ استحصالِ کشمیر: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات، ماورائے عدالت قتل اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں، سیاسی کارکنوں اور حریت قیادت کے خلاف کارروائیاں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روح کے منافی ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں پر عالمی احتساب سے نہیں بچ سکتا۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا عالمی سطح پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔