راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی، انتظامی مشینری کے استعمال کا الزام

راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی، انتظامی مشینری کے استعمال کا الزام

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے پیسے لگا کر لوگوں کے ضمیر خریدے، آزاد کشمیر نے نواز شریف کی ترقی اور خوشحالی کے وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان میں بزدل لوگوں کی حکومت تھی جس کی وجہ سے بھارت نے 5 اگست کا سانحہ کیا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وہ وقت ضرور آئیگا جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر ہمارے ساتھ پاکستان کا حصہ بنے گا، آزاد کشمیر میں نظریہ پاکستان کے فروغ، امن اور بھائی چارے کے قیام کیلئے نئی حکومت کو اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، نوازشریف کا ہر فیصلہ کشمیر کی بہتری اور خوشحالی کیلئے ہوگا۔

راجہ فاروق حیدر الیکشن میں کامیابی کے بعد آبائی علاقے چکار پہنچ گئے، کارکنوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔