مون سون: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا دریاؤں، ڈیموں کی صورتحال کا جائزہ

مون سون: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا دریاؤں، ڈیموں کی صورتحال کا جائزہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، محکمہ موسمیات اور متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں موسمی پیش گوئی، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں اور مربوط رسپانس کا جائزہ لیا گیا، صوبائی حکام نے ریسکیو وسائل، ہنگامی ذخائر، انخلا کے منصوبوں، ضلعی انتظامیہ سے رابطوں اور متاثرہ اضلاع میں تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں بروقت وارننگز کے اجرا، امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی، مواصلاتی نظام کو بلا تعطل فعال رکھنے اور تمام رسپانس اداروں کی مکمل تیاری یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ مزید مؤثر بنائیں اور پیشگی حفاظتی و رسپانس اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔