خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کرفیو کا نفاذ

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کرفیو کا نفاذ

 ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے  مطابق کرفیو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا، اس دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند رہیں گے اور آمدورفت پر پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کے دوران شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرفیو کے نفاذ کے دوران ضلع میں داخل ہونے اور ضلع سے باہر جانے والے تمام راستے بند رہیں گے جب کہ مقررہ اوقات میں عام شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود رہے گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ضروری سرگرمیاں مکمل کر لیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔