ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کا عندیہ

ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کا عندیہ

فاروق ستار نے کہا نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کیلئے حکومت ریفرنڈم نہیں کرائے گی تو ہم کرائیں گے، اب الٹی گنتی شروع ہوگئی، نوجوانوں کی تحریک نئے صوبوں کی جدوجہد میں بھی ابھرے گی، 80 سال سے کراچی وسائل دے رہا ہے ٹیکس دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو اس وقت انصاف تک نہیں مل رہا، تاجر میر رضا علی کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں، میر رضا کو انصاف دلانے کیلئے ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، میر رضا کے اہلخانہ کو انصاف دلانے کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئیں۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کا رخ موڑنے کی بھی مذمت کرتے ہیں، میر رضا کے پہلے پوسٹمارٹم سے ان کی سرجن تک مطمئن نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالیہ میں ہمارے 10 بھائی اس وقت یرغمال ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل کرتے ہیں۔