خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس میں 14 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیے۔
جاری احکامات کے مطابق منصور احمد کو ڈی ایس پی سیون کلب سیکیورٹی ڈویژن لاہور، شہزاد اصغر کو ڈی ایس پی پریزن سیکیورٹی لاہور اور اظہر حسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجن پور تعینات کر دیا گیا۔
شاہد محمود کو ڈی ایس پی سی آئی اے گجرات، محمد عبدالحی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان، آصف سعید کو ڈی ایس پی لیگل خانیوال جبکہ محمد افضل کو ریجنل ٹریفک افسر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
جعفر رضا کو ڈی ایس پی نیو ملتان، اطہر نوید کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بہاولپور، ارشد علی کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس وہاڑی اور احسان سلیم کو ٹریفک افسر ماڈل ٹاؤن تعینات کیا گیا۔
اسی طرح لیاقت علی کو ڈی ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، طاہر انیس کو ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی آپریشنز اور محمد زیارت کو ڈی ایس پی دریا خان، بھکر تعینات کر دیا گیا ہے۔
تقرر و تبادلوں کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔