پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) مال روڈ پر فائرنگ میں ملوث ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد حسین پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسین جماعت کی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرتا تھا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی دھرنوں کے دوران ہلاک دہشتگرد اشتعال انگیزی، پتھراؤ اور فائرنگ میں بھی ملوث رہا جبکہ سکیورٹی فورسز کو اسلحے کے ذریعے نشانہ بناتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔