کوئٹہ: ایک روز کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال

کوئٹہ: ایک روز کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایک روز کی بندش کے بعد بلوچستان میں ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔