پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈیزنس ماروز نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اسلام آباد اور وزیراعظم شہباز شریف کے منسک کے دوروں کا تذکرہ بھی کیا۔
.jpg)
فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو مزید آگے بڑھانے اور اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں تجارت، صنعت، زراعت اور باہمی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ادارہ جاتی تعاون کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔