سردار ضیاء القمر الیکشن جیت چکے ہیں: سینیٹر پلوشہ خان

سردار ضیاء القمر الیکشن جیت چکے ہیں: سینیٹر پلوشہ خان

پلوشہ خان نے کہا کہ ووٹ ڈالنا یا نہ ڈالنا شہریوں کا بنیادی حق ہے، پولنگ ایجنٹس نے فارم سینتالیس کے وقت ہی یہ بات بتا دی کہ پولنگ ایجنٹس موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جہاں ووٹر نے بتا دیا کہ ہم نے ووٹ نہیں دینا، ری پولنگ کرانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے واضح برتری حاصل کر لی تو مخالفین سے یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ جن نو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی، مخالفین اس کو تسلیم کریں۔ اگر الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کی تو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ری پولنگ کے خلاف نہیں مگر ری پولنگ وہاں کروائی جائے جہاں ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن پر لازم ہے کہ ضیاء القمر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

پلوشہ خان نے سوال اٹھایا کہ یہ بھی بتایا جائے دوبارہ الیکشن کے وقت اگر عوام نے بائیکاٹ کیا تو آپ کیا کریں گے، بائیکاٹ کا اعلان الیکشن سے قبل ہونے کے باوجود الیکشن کیوں کرایا گیا؟

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ مخالفین کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر ٹھپوں کے ثبوت سامنے لائیں۔