انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں صدر پرابوو سوبیانتو، انڈونیشیا کے عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس سانحے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے برادر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت کا سامنا کرنے والے تمام افراد کے لیے طاقت، حوصلے اور ثابت قدمی کی دعا کرتا ہے۔