مدارس کو بغیر تحقیق دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا درست نہیں: طاہر اشرفی

مدارس کو بغیر تحقیق دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا درست نہیں: طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر کسی مدرسے میں دہشت گردی یا انتہا پسندی کی تربیت ثابت ہو تو خود اس کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی قوتوں کو ملک کے مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھنا چاہیے، انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کو مسلم امہ کے اتحاد اور وحدت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا مزید کہنا ہے کہ مسلم امہ متحد ہو تو دنیا میں اس کی اہمیت مزید بڑھ سکتی ہے۔