پنجاب میں پہلی بار پانچویں کلاس تک کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار

پنجاب میں پہلی بار پانچویں کلاس تک کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار

پیکٹا حکام کے مطابق نئی کتابیں 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے متعارف کرائی جائیں گی، جن کی تیاری نئے کریکولم کے مطابق شروع کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار پانچویں جماعت تک طلبہ کے لیے کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار کیا جارہا ہے، جس کے تحت روایتی تدریسی طریقہ کار کے بجائے طلبہ کو سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم دینے پر توجہ دی جائے گی۔

پیکٹا حکام کے مطابق نئے نظام کا مقصد طلبہ کو روایتی رٹہ سسٹم سے نکال کر ان کی عملی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکٹیویٹی بیسڈ کتابوں کے ذریعے پرائمری کلاسز میں طلبہ کی عملی سرگرمیوں پر مبنی تعلیم کو فروغ ملے گا، جبکہ بچوں کو نصابی مواد سمجھنے اور اسے عملی زندگی سے جوڑنے کے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

پیکٹا حکام کے مطابق نئے کریکولم کے مطابق کتابوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور پنجاب میں نئی طرز کی کتابوں سے تدریس کا باقاعدہ آغاز 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے ہوگا۔