پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی جیل اور عدلیہ کے پاس ہے، اگر علاج میں کسی قسم کی کوتاہی ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار بھی یہی ادارے ہوں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی گئی، جیل اور پمز میں ان کے طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں، ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی خود بھی اپنے علاج سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق مختلف پٹیشنز دائر کی گئی ہیں جب کہ ان سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں موجود ہیں۔