اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان اور موریطانیہ کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔