فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل  سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اِسی طرح ملاقات کے دوران پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے۔