پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) فتنہ الہندوستان کی شرپسند کارروائیوں کے باعث انکے خاندان والے بھی نفرت اور لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔
فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد لائبہ نذر سے اہلخانہ نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
تربت کے رہائشی نذر محمد نے اپنی بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی لائبہ نذر 8 جولائی کو گھر سے نکلی تھی جس کے بعد سے اس سے رابطہ منقطع ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ لائبہ نذر کہاں اور کس کے ساتھ ہے، اگر لائبہ نذر کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کے فعل کیساتھ خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کو دہشتگردی سے بیزاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔