آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست

پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے قومی سلامتی، علاقائی صورتحال، بھارت کے کردار، افغانستان اور معاشی استحکام پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

ریکٹر ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کیلئے مشکلات اور دہشتگردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئی 2025 میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے سرحدی اور فضائی محاذ پر کامیابی حاصل کی، معرکہ حق میں پاکستان نے خطے میں بھارت کے’’نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر‘‘ ہونے کے بیانیے اور اس سے جڑی سٹریٹجک سوچ کو بھی شکست دی۔

پروفیسر ڈاکٹرہما بقائی نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظرمیں پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ اور قومی سلامتی ومعاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔