بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو ہٹانے کی ہدایت نہیں کی: بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو ہٹانے کی ہدایت نہیں کی: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پی ٹی آئی بھی ان کی مکمل حمایت کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب کو سمجھنا ہوگا کہ یہ حالات کو خراب کرنے کا وقت نہیں، اس وقت سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کے حالات بہتر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔