سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک

سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک

وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سابق و موجودہ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس کا سابق آرمی چیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، صدر مملکت آصف زرداری نے بھی سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔