پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں ہوئی، تاہم تقریب حلف برداری میں ججز لاء افسران اور عدالتی سٹاف شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں، ان کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔