کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت دونوں ملزمان کو سزائیں سنائیں اور جرمانے بھی عائد کیے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ مقدمے میں عدالت کی جانب سے اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا تھا، جبکہ اسٹیٹ کونسل عاطف محمود نے گواہان پر جرح کی۔

استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہان پیش کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25 اکتوبر 2024ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔