کے پی حکومت کا مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کیلئے اضافی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

کے پی حکومت کا مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کیلئے اضافی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے تمام تحصیل میونسپل آفیسرز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا جس میں اضافی گرانٹ صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پر خرچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق گرانٹ کو کسی دوسری مد میں استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

لوکل کونسل بورڈ نے 10 نومبر کو تمام ٹی ایم ایز کے اکاؤنٹس چیک کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ متعلقہ افسران کو گرانٹ کے استعمال سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔