پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مہمند میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اور سکیورٹی اہلکار قومی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور قوم کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے ہیں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس قسم کے دہشت گردانہ حملے انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔