بھارت نے جعلی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی: ملک احمد خان

بھارت نے جعلی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی: ملک احمد خان

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا  کہنا تھا کہ 62 ممالک بھارت سے فالس فلیگ آپریشنز کے شواہد طلب کرتے رہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ جنگ کا آغاز بھارت کرے گا تو اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی  کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نے دنیا کے خطرناک ترین طیارے کو مار گرایا، جبکہ دنیا بھر میں بھارت کے جنگی طیاروں کو بہترین قرار دیا جاتا تھا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کے جنگی دفاعی نظام کو مفلوج کر دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ملک کا ہر فرد ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور موجودہ عالمی صورتحال میں قومی اتحاد اور یکجہتی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔