بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل

بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

سید عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے مشکل آپریشنل حالات میں جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا مادر وطن کے دفاع کے لئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے۔