میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید

میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ پوری قوم کی خواہش ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے، آٹا بھی بغیر شناختی کارڈ نے نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ ریڑھی چھابہ والے مزدور اور عام آدمی کو جینے کیلئے ریلیف دیا جائے، آٹا بھی سستا کیا جائے۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی ائی کے وکیل فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت نے پیش ہوئے، پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر ملزمان حاضری کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

جج امجد علی شاہ نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔