پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں پولیس نے تین افراد کی لاشیں برآمد کرلیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قبر کشائی کے دوران لاشیں ملیں۔
پولیس کے مطابق ایک لاش سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائش گاہ سے متصل جبکہ دو لاشیں ان کے فارم ہاؤس میں دو قبروں کی کھدائی کے دوران برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بارکھان تھانے میں پیارا خان نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے قتل کے شبے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کی نشاندہی پر مقتولین کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کی باقیات پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں جبکہ تینوں لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔