اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف نے جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا بلڈ پریشر، آنکھوں کا چیک اپ اور مکمل طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹر عارف کی آمد پر جیل ہسپتال کے طبی عملے نے معاونت فراہم کی۔ دونوں کا تقریباً ایک گھنٹے تک الگ الگ طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ الگ سیلز میں منتقل کردیا گیا۔

پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے، وہ جیل میں گیٹ نمبر پانچ سے داخل ہوئے تھے۔