خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مخصوص طبقہ ملک پر مسلط ہے،ان سے جان چھڑانی ہوگی۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مارشل لا، ہائبرڈ نظام، نام نہاد جمہوریت ہو تو یہی لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں۔
اُنہوں ںے کہا کہ کراچی میں اکثریت جماعت اسلامی کوملی اورپھر کس نے میئر کو قابض کیا، قابض، ڈاکو، کرپٹ،معدنیات کا کاروبار کرنے والے لوگ ہی آپ کو کیوں پسند ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ملک میں مایوسی ہے، بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کےنوجوان ہیں، بلوچستان کے لوگوں کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چمن،تفتان بارڈربند کرنےسےتجارت بند ہے، ایک مخصوص طبقہ ملک پر مسلط ہے، ان سےجان چھڑانی ہوگی، جمہوری اور سیاسی حق سےدستبردارنہیں ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ظلم، جبر اور بدامنی کے اندھیرے میں امید کےچراغ جلائیں گے، بلوچستان کےنوجوان کو تعلیم، روزگار اور امن چاہیے، نظام سے مایوس ہونے والوں کو کہتا ہوں اپنی زندگیوں کو برباد مت کرو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آؤ ہمارے ساتھ مل کر سیاسی مزاحمت کے کلچر کو آگے بڑھاؤ، جاگیردار،سردار، وڈیرے ہمارا خون چوس رہے ہیں، پورے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کرنی ہے۔