علاقائی
خلاصہ
- حیدر آباد:(دنیا نیوز) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس مبارک کے دوران سیہون میں نہروں پر نہانے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جامشورو کی درخواست پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سیہون میں 15 شعبان سے 20 شعبان تک نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہوگا۔
اِسی طرح سیہون میں ہیوی ٹریفک کی داخلا پر بھی پابندی عائد ہوگی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،
اِس حوالے سے کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیہون عرس میں زائرین کی سہولت کے خاطر اور ٹریفک پر کنٹرول کے لیے ہیوی ٹریفک پر پابندی لگائی ہے، قلندر کے عرس کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کا نفاذ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔