علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے دو پولیس تھانے شہداء کے نام سے منسوب کر دیے گئے۔
حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کے 2 پولیس تھانوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دی، صوبائی محکمہ داخلہ نے پولیس تھانوں کے ناموں کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پولیس سٹیشن خروٹ آباد کا نام شہید غنی پولیس سٹیشن ، پولیس سٹیشن سریاب کا نام تبدیل کر کے شہید محمود الرحمان کے نام پر رکھ دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب آئی جی پولیس بلوچستان کو تھانوں کے نام فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یہ فیصلہ شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیا گیا۔