علاقائی
خلاصہ
- خیرپور ناتھن شاہ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کےعلاقے میں خیر پور ناتھن شاہ کی رحمانی نہر میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے سگے بھائی تھے،دونوں بچے حیدرآباد سے رشتہ داروں کے پاس آئے ہوئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرمی کی شدت کے باعث نہر میں نہانے گئے تھے کہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے دونوں بھائیوں کی لاشیں نہر سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔