علاقائی
خلاصہ
- میہڑ: (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل اور تاریخی شہر میہڑ میں مبینہ مضر صحت دودھ کی چائے پینے سے 16 افراد بے ہوش ہوگئے۔
متاثرہ افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ اے سیکشن پولیس کے مطابق گل کالونی میں مضر صحت دودھ کی چائے پینے کے بعد گھر کے تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ادھر ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جہاں تمام افراد کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کے مطابق 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کیلئے نجی ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔