تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے کشمور شہر اور گردونواح کو لپیٹ میں لے لیا

تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے کشمور شہر اور گردونواح کو لپیٹ میں لے لیا

دوسرے روز بھی شہر اور اطراف میں تیز آندھی و مٹی کے طوفان کی صورتحال برقرار ہے، گزشتہ روز آندھی سے بجلی کے کھمبے، سولر پلیٹس اور دکانوں کے شیڈ گر گئے تھے۔

گزشتہ 30 گھنٹوں سے گڈو شہر اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، بجلی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، آندھی کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔