علاقائی
خلاصہ
- جڑانوالہ: (دنیا نیوز) جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن میں صدارت کی منتقلی کا عمل آج شروع ہوگا جہاں نئے صدر آج منصب سنبھالیں گے۔
رائے محمد قذافی خان ایڈووکیٹ 18 جولائی سے بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر ہوں گے، سابق صدر محمد عارف خان ایڈووکیٹ کی 6 ماہ کی صدارتی مدت مکمل ہو گئی، پنجاب بار کونسل کے طے شدہ فارمولے کے تحت صدارت منتقل کی جا رہی ہے۔
الیکشن تنازع کے بعد دونوں دھڑوں میں چھ، چھ ماہ کی صدارت پر اتفاق ہوا تھا، فخر حیات اعوان نے صدارتی فارمولے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا۔
رائے محمد قذافی خان نئے انتخابات تک صدر کے فرائض انجام دیں گے، وکلا برادری نے رائے محمد قذافی خان کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔