علاقائی
خلاصہ
- گجرات:(دنیا نیوز) مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ڈسٹرکٹ جیل گجرات کی متعدد بیرکوں میں پانی داخل ہوگیا، جس کے بعد جیل انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر 253 قیدیوں کو مختلف اضلاع کی جیلوں میں منتقل کر دیا۔
جیل حکام کے مطابق متاثرہ بیرکوں سے 196 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد جبکہ 57 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی منتقلی کا فیصلہ جیل میں بارش کا پانی داخل ہونے اور قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی شدید بارشوں کے دوران ڈسٹرکٹ جیل گجرات متاثر ہوئی تھی جس کے باعث اس وقت بھی قیدیوں کو عارضی طور پر دیگر اضلاع کی جیلوں میں منتقل کرنا پڑا تھا۔
جیل انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور پانی کی نکاسی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔