علاقائی
خلاصہ
- شکارپور:(دنیا نیوز) گڑھی یاسین انڈس ہائی وے پر قائم ٹول ٹیکس پلازہ پر ٹول ٹیکس وصولی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک ٹول ملازم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بس ڈرائیور نے ٹول ٹیکس وصول کرنے کے دوران مبینہ طور پر ٹول پلازہ کے عملے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ٹول ملازم علی رضا شر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد بس ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب جاں بحق ملازم کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ فرار بس ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
مزیر برآں پولیس نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔