ایف آئی اے کی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث فیسکو ملازمین سمیت 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث  فیسکو ملازمین سمیت 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سافٹ ویئر کے ذریعے بجلی کے میٹروں کی ریڈنگ میں ردوبدل کرتے تھے، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے ایک پاور لومز فیکٹری کے مالک سے بجلی کے یونٹس کم ظاہر کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ لائن مین ذیشان عالم اور میٹر ریڈر وحید بھی شامل ہیں، جبکہ تیسرے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔