خانیوال: سپیشل مال گاڑی کی ایک بوگی انڈر پاس کے قریب پٹری سے اتر گئی

خانیوال: سپیشل مال گاڑی کی ایک بوگی انڈر پاس کے قریب پٹری سے اتر گئی

ریلوے حکام کے مطابق سپیشل مال گاڑی سلیپر فیکٹری خانیوال کے لیے آئل لے کر آ رہی تھی کہ انڈر پاس کے قریب اس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔

واقعے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی، جبکہ ریلوے حکام نے ٹریک بحال کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی اپ سروس بھی معطل ہو گئی ہے۔