علاقائی
خلاصہ
- ظفروال:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ظفر وال کے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب، 19 ہزار کیوسک کا بڑا ریلا گزر رہا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق ظفروال میں سیلابی صورتِ حال سنگین ہو گئی، نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اس وقت 19 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ نالہ ڈیک میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جب کہ نالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی گنجائش 35 ہزار کیوسک ہے۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا تھا کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث نالہ ڈیک کے قریبی علاقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، انتظامیہ نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ظفروال نے شہریوں کو نالہ ڈیک کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔