جی بی ایل اے 9 سکردو میں ضمنی الیکشن: 10 امیدوار قسمت آزمائیں گے

جی بی ایل اے 9 سکردو میں ضمنی الیکشن: 10 امیدوار قسمت آزمائیں گے

حلقے میں 33 ہزار 649 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقہ 9 سکردو میں کل 60 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 24 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضمنی انتخاب سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا ناشاد کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہو رہا ہے۔

واضح رہے فدا ناشاد کو اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں عدالت نے نااہل قرار دیا تھا