علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود میں جی ٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔
بریک فیل ہونے والے ٹرک کی زد میں 1 کیری ڈبہ دو موٹرسائیکلیں آگئیں، حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔