علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گڈاپ کے فارم ہاؤس پر ایونٹ آرگنائزر کئی لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ایونٹ آرگنائزر نے لڑکیوں سے کہا کہ یہاں پر موبائل سے ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں، تمام لڑکیوں کے موبائل فون جمع کئے گئے، لڑکیاں دو بسوں میں فارم ہاؤس پہنچی تھیں۔
فارم ہاؤس کے مینجر کو حراست میں لے لیا گیا، فارم ہاؤس کے مینجر کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا۔
فارم ہاؤس انتظامیہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا کارپوریٹ ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے، ہمیں پیمنٹ بھی نہیں کی گئی، سلمان نامی شخص موبائل فون لے کر فرار ہوا۔