شہر قائد میں خواتین شیفس کا فیسٹیول، میئر کراچی نے افتتاح کیا

شہر قائد میں خواتین شیفس کا فیسٹیول، میئر کراچی نے افتتاح کیا

افتتاحی تقریب سے  گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاریخی ورثے کو بحال کرکے نوجوان نسل کو ان مقامات کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں بوہرا فوڈ فیسٹیول منعقد کیا گیا، جبکہ اب خواتین شیفس کا فیسٹیول جاری ہے، آنے والے دنوں میں ورلڈ بریانی فیسٹیول اور اس کے بعد پلاؤ فیسٹیول بھی منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ تھا جب یہاں گولیوں کی آوازیں آتی تھیں، اب تقریبات کی رونقیں ہیں، ایمپریس مارکیٹ کی بحالی میں نجی بینک نے تعاون کیا اور اس مقام کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کا فائدہ عام شہریوں کو ہوگا اور ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں گے، تاہم ترقیاتی کام جاری رہنے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے معاملے پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ عملے کو وارننگ دی ہے، کے ڈی اے، کے ایم سی اور پولیس کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر آنا ہوگا، اگر کوئی افسر غلط کام کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پارکنگ فیس کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ پارکنگ فیس نہیں ہونی چاہیے، لہٰذا ٹاؤن انتظامیہ اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اگر کے ایم سی کسی سڑک پر پارکنگ فیس وصول کر رہی ہے تو نشاندہی کی جائے، کارروائی کی جائے گی۔